خبرنامہ خیبر پختونخوا

مدارس دین اسلام کے مضبوط قلعے ہیں:مولانا عطاء الحق درویش

صوابی(آن لائن )نائب امیر جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا و ضلع صوابی کے امیر مولانا عطاء الحق درویش نے کہا ہے کہ مدارس دین اسلام کے مضبوط قلعے اور امن کے گہوارے ہیں اس کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہونگے ان خیالات کااظہار انہوں نے سو گندی موضع کوٹھا میں جامعہ عثمان بن عفان کی سنگ بنیاد کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس سے درالعلوم گندف کے مہتمم اور ممتاز عالم دین مولانا عبدالہادی اور مہتمم جامعہ ہذا مولانا فدا گل و دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔ مولانا عطاء الحق درویش نے کہا کہ اتوار تین اپریل کو وفاق المدارس کے زیر اہتمام لاہور میں ہونے والے استحکام مدارس و پاکستان کانفرنس کو شہدائے لاہور کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔ جے یو آئی سانحہ اقبال پارک لاہور کی شدید مذمت کر تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے تمام مسلم ممالک میں مدارس کا تسلسل آج سے نہیں ہے بلکہ یہ مدارس کا تسلسل غار حراء سے شروع ہوا ہے جو تا قیامت جاری رہے گا۔ مدارس ساری عمر دنیا کو امن ، محبت ، اتفاق و اتحاد کا پیغام اور بلا تفریق خدمت کی دعوت دینا ہے یہ قر آن و سنت اور دین اسلام کے نشرو اشاعت کے بنیادی ادارے ہیں مغرب ایک سازش کے تحت مدارس کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ مگر مسلمانوں کے خون و قر بانیوں سے مدارس کے قیام میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اسکو ختم کر نے والے خود بخود ملیا میٹ ہو جائیں گے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ فتنے کے اس دور میں اپنے بچوں کو قر آن و سنت سمیت تمام اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لئے بھر پور توجہ دیں قر آن و سنت پر آج اُمت مسلمہ جس مصائب اور مشکلات سے دوچار ہے ۔ یہ صرف اور صرف قر آن و سنت سے رو گر دانی کی وجہ سے ہے اور اب کچھ ان کے اعمال کا نتیجہ ہے لہٰذا مسلمان اپنے اعمال ، اخلاق اور تمام معاملات درست کر کے قر آن و سنت کے مطابق کریں#/s#