خبرنامہ خیبر پختونخوا

مردان، دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد کی کار پر فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق

مردان(ملت+ آئی این پی ) مردان کے علاقے چمرنگ موڑ میں دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد کی کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ کار میں سوار 4 افراد عدالت میں پیشی کے لئے جا رہے تھے کہ مردان کے علاقے چمرنگ میں مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بابر، شیر امان، گل بہادر اور مہربان خان کے ناموں سے ہوئی ۔ ایس ایس پی آپریشنز نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔