خبرنامہ خیبر پختونخوا

مردان؛ پو لیو مہم 19جنوری تک جاری رہے گی، ذاکر حسین

پشاور: (ملت+اے پی پی)کمشنر مردان ذاکر حسین نے کہا ہے کہ ضلع مردان کی تینوں تحصیلوں میں انسداد پو لیو مہم کا آغاز ہو گیاہے‘ جوکہ19جنوری2017تک جاری رہیگا‘اس مہم کے دوران 386448 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے جس کے لئے 1231 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں‘پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘اس موقع پر کمشنر مردان ذاکر حسین ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ،ایم پی اے زاہد درانی،ڈی ایچ او ڈاکٹر باسط سلیم،اے ڈی سی آفسر علی،ای پی آئی کورڈاینیٹر ڈاکٹر محمد طاہر،اے سی خان محمد ،اشفاق،ڈی ایچ سی ایس او زوارحسین،بخت زمان بھی موجود تھے۔ کمشنر ذاکر حسین نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کراپنی قومی ذمہ داری کو پورا کریں اور اپنے بچوں کو معذوری سے بچائیں۔