خبرنامہ خیبر پختونخوا

مردان:سرچ آپریشن14گرفتار ،2خود کش جیکٹس برآمد

مردان:(اے پی پی) مردان میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران2 خودکش جیکٹس، دستی بم اور اسلحہ برآمد کرکے 5اشتہاریوں سمیت 14 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ مردان پولیس کے مطابق خودکش جیکٹس سٹی سرکل و ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مکان سے برآمد ہوئےہیں۔ سرچ آپریشن میں 2 خودکش جیکٹس کے علاوہ 3 دستی بم، 3 کلاشنکوف، 3 بندوقیں، 1 رائفل ، 9 پستول، درجنوں کارتوس سمیت منشیات بھی برآمد ہوئی ۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میں 5 اشتہاریوں سمیت 14 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔