خبرنامہ خیبر پختونخوا

مردان: اسٹیج اداکارہ سنبل خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

مردان: اسٹیج اداکارہ سنبل خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

مردان:(ملت آن لائن) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے مردان میں اسٹیج اداکارہ سنبل خان کو ڈانس پارٹی میں شرکت سے انکار کرنے پر مسلح افراد نے گھر میں گھس پر فائرنگ کر کے قتل کردیا، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گولیاں چلانے والا شخص سابق پولیس افسر تھا۔ خیبرپختونخواہ میں بدامنی کا ایک اورسنگین واقعہ پیش آیا، مردان میں واقع شیخ ملتون روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اداکارہ سنبل خان کو قتل کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تین مسلح حملہ آوروں نے اداکارہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں وہ جائے وقوعہ پر ہی جاں بحق ہوگئیں، اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ سابق پولیس افسر نعیم خٹک نے سنبل خان کو گولیاں ماریںْ پولیس نے اہل خانہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، جس کےمطابق سابق پولیس افسر نعیم خٹک اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ اداکارہ سنبل کے گھر میں داخل ہوا اور اس نے اداکارہ کوڈانس پارٹی میں ساتھ چلنے کا حکم دیا جیسے ہی رقاصہ نے انکار کی ملزم نے گلاشنکوف سے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
پولیس کے مطابق نعیم خٹک کے ساتھ ملزم جہانگیر بھی تھا، جو اس سے پہلے گلوکارہ غزالہ جاوید کےقتل میں بھی ملوث ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردیے۔ صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کو 3 لوگ ساتھ لے جانا چاہتے تھے مگر انکار سنتے ہی سابق پولیس افسر نعیم خٹک نے فائرنگ کر دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے پولیس کو ہدایت کردی ہے، ملزمان صوبے کے کسی بھی علاقے میں ہوں انہیں قانون کے کٹھرے میں لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل میڈیکل کی طالبہ عاصمہ کو رشتے سے انکار پر کوہاٹ میں قتل کردیا گیا تھا، جس کا مرکزی ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا۔