خبرنامہ خیبر پختونخوا

مردان :ایکسائز دفتر کے قریب دھماکہ

مردان(اے پی پی)مردان میں ایکسائز دفتر کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی جائے حادثہ پر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی اور وہ اپنی جان بچانے کیلئے دیوانہ وار بھاگ کھڑے ہوئے ، دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ دھماکے کے بعد ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔