خبرنامہ خیبر پختونخوا

مردان سے پشاور جانیوالی وین کو حادثہ ، 4 مسافر جاں بحق

پشاور: (ملت+اے پی پی) پشاورمیں موٹر وے پر مردان سے آنے والی مسافر کوچ کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ ، چار افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے ۔ مردان سے آنے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث موٹر وے پر رکھی رکاوٹیں توڑتی ہوئی دوسری سائیڈ پر چڑھ گئی ۔ حادثے میں مسافر کوچ کو شدید نقصان پہنچا ۔ ریسکیو سمیت دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سات زخمی لائے گئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ۔ دوسری جانب حادثے کے ایک گھنٹے بعد بھی تباہ شدہ مسافر کوچ موٹر وے سے نہیں ہٹائی جاسکی تھی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر بھی ہوئی ۔