خبرنامہ خیبر پختونخوا

مردان :ضلع کچہری میں دھماکے،9افراد جاں بحق

صوبہ خیبر پختونخوا:(اے پی پی) صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان کی ضلع کچہری میں 2بم دھماکوں میں اب پولیس اہلکاروں سمیت9افراد جاں بحق درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مردان ضلع کچہری کے قریب ہونے والے دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت9افراد جاں بحق اور30زخمی ہوگئے، زخمیوں کومردان کمپلکس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ایمرجنسی آفیسر حارث حبیب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے چھوٹا اور پھر زور دار دھماکا کیا گیا ،جائے وقوعہ سے شواہداکھٹے کئے جارہے ہیں۔ خود کش حملہ آور نے پہلے داخلی گیٹ پر دستی بم پھینکا بعدکچری کے برآمدے میں خود کو اڑا لیا ۔