خبرنامہ خیبر پختونخوا

مردان میںٗکوچ تیزرفتاری کے باعث الٹنے سےٗ 13افراد زخمی

مردان-( اے پی پی )مردان کاٹلنگ روڈ پر تیز رفتار فلائنگ کوچ تیزفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس سے 13افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مردان سے سواریوں بھری فلائنگ کوچ کاٹلنگ جارہی تھی کہ اس اثناء جونہی گاڑی غلامو مشین پہنچی تو موڑ کاٹتے ہوئے تیزفتاری کے باعث الٹ کر کھائی میں جاری گری جس کے نتیجے میں دو بھائی اشرف گل اورباچا گل، زوار حسین، وارث خان، شاہ محمد خان، اصغر شاہ ، محمد یوسف ، گل محمد، لعل محمد، سلیم، غلام رازق،صاحب زادہ اور مصطفیٰ شاہ زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122نے موقع پرپہنچ کر MMC اور DHQاسپتالوں کو منتقل کر دیا۔