خبرنامہ خیبر پختونخوا

مردان: ولی خان یونیورسٹی میں جھگڑے اور قتل کا مقدمہ درج‘ 8 گرفتار

مردان (ملت آن لائن +‌آئی این پی) عبدالولی خان یونیورسٹی میں جھگڑے اور قتل کا مقدمہ تھانہ شیخ ملتون میں درج کرلیا گیا‘ نامزد 20ملزمان میں سے 8ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عبدالولی خان یونیورسٹی میں جھگڑے اور قتل کا مقدمہ 7اے ٹی اے 302 اور 297 کے تحت تھانہ شیخ ملتون میں درج کرلیا گیا۔ ڈی پی او مردان میاں سعید کے مطابق نامزد بیس میں سے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کی شناخت ویڈیو کے ذریعے کی گئی ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔