خبرنامہ خیبر پختونخوا

مردان پولیس کا کومبنگ آپریشن ، 15 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

مردان (ملت + آئی این پی) مردان میں پولیس نے تھانہ شیخ ملتون کے علاقے میں کومبنگ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ہفتہ کو پولیس کے مطابق مردان میں تھانہ شیخ ملتوی کے علاقے میں کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 15مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ آپریشن میں 120 مکانوں کی تلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران 40 افراد اور 35 موٹر سائیکلوں کا ڈیٹا بھی چیک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف قسم کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ۔۔۔(رانا)