خبرنامہ خیبر پختونخوا

مردم شماری کاملکی سیاست ،معیشت ،انتظامی ڈھانچے پر گہرئے اثرات مرتب ہونگے

پشاور (ملت + آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر محمد ہمایون خان نے کہا ہے کہ ملک میں 15مارچ سے شروع ہونے والے مردم شماری کی ملک کی سیاست معیشت اور انتظامی ڈھانچے پر گہرئے اثرات مرتب ہونگے اس لئے اس مردم شماری کو غیر متنازعہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر قابل قبول بنانے کے لئے انتہائی ذمہ دارنہ اور غیر جانب دار انداز میں مکمل کرانے کی ہر کوشش کی جائے مردم شماری چاہے جس ملک کی بھی ہو اس کے بڑے دورست آثرات مرتب ہوتے ہے اس لئے موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مردم شماری کی احساسیت اور مذمرات کو مدنظر رکھ کر اسے انتہائی ذمہ داری کے ساتھ شفاف اور غیر جانبدار نہ انداز میں پائے تکمیل تک پہنچائے یہ مردم شماری جو مختلف وجوہات کی وجہ سے 19سال کی تاخیر سے ہورہی ہے اور جس کے بارے میں پہلے سے لوگوں کے ذہنوں میں خدشات اور وسوسے اْمڈ سامنے ارہے ہیں ،انہوں نے ہے کہ مزید اس اہم نو یت قومی ایشو کو پائے تکمیل تک پہنچانے تک قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ ہونگے جبکہ اس مردم شماری کے نتیجے میں غربت تعلیم بے روزگاری مہنگائی کی شرح معلوم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش دیگربنیادی مسائل اور مشکلات کا احاطہ بھی اس میں ہوگا اس لئے ریاست اداروں اور حکومتی زمہ داران کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس اہم حساس نوعیت کے قومی ایشو کو انتہائی ذمہ داری کے ساتھ نبائے ،انہوں نے کہا کہ خدانا خواستہ مردم شماری کے دوران کسی بھی جگہ یا کسی بھی حلقہ کی طرف سے اس کی شفافیت پر سوال اْٹھایا گیا تو یہ کسی المیہ سے کم نہیں ہو گا بڑتے ہوئے آبادی اور وسائل کی کمی اس ملک کو درپیش دیگر چیلنجز سب سے بڑا چیلنج ہے اس حکومت اور ریاستی اداروں کو چاہیے کہ اس قومی اقدام کو احسن طریقے سے پاتکمیل کیلئے پھونک پھونک کر قدم اْٹھائے