خبرنامہ خیبر پختونخوا

مسلم لیگ (ن )جھوٹے دعوؤں پریقین نہیں رکھتی، آرمان شاہ

مسلم لیگ (ن) میں سیاست

مسلم لیگ (ن )جھوٹے دعوؤں پریقین نہیں رکھتی، آرمان شاہ
گلگت(ملت آن لائن)سب ڈویژن دنیور حلقہ نمبر تین گلگت کے سینکڑوں نوجوانوں نے مختلف پارٹیوں کو خیر باد کرکے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی ،دنیور حلقہ نمبر تین میں مسلم لیگ( ن) میں شمولیت کرنے والے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہونے والوں نوجوانوں کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر گلگت بلتستان کونسل و رہنما مسلم لیگ (ن)جی بی ارمان شاہ تھے تقریب میں ایم ایس ایف (ن) گلگت ڈویژن کے صدر نوید اکبر ، مسلم لیگ (ن) حلقہ نمبر تین دنیور کے میڈیا سیل انچارج انصار عباس سمیت کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر گلگت بلتستان کونسل و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن )جی بی ارمان شاہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )جھوٹے دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے مسلم لیگ (ن )کی صوبائی حکومت بالخصوص وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پورے صوبے بالخصوص سب ڈویژن دنیور میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے ہیں جس پر وزیر اعلیٰ گلگت حفیظ الرحمن اور وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال کے انتہائی مشکور ہیں ۔ ارمان شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ حفیط الرحمن گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔ صوبائی حکومت کے ڈھائی سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں جس کا کریڈیٹ وزیر اعلیٰ کو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کے ویژن سے متاثر ہوکر جوق درجوق مسلم لیگ( ن )میں شامل ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کو جھوٹی تسلیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، مسلم لیگ (ن) وہ واحد جماعت ہے جو عوامی مفاد اور عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ تقریب کے آخر میں ممبر گلگت بلتستان کونسل و رہنما مسلم لیگ (ن )جی بی ارمان شاہ ، نوید اکبر اور انصار عباس نے مسلم لیگ (ن )میں شامل ہونے والے سینکڑوں نوجوانوں کو ہار پہنا کر خوش آمدید کیا۔