خبرنامہ خیبر پختونخوا

مسلم لیگ (ن) کیلئے عوامی ہمدردیاں بڑھتی جا رہی ہیں‘ راشد محمود

مسلم لیگ (ن) کیلئے

مسلم لیگ (ن) کیلئے عوامی ہمدردیاں بڑھتی جا رہی ہیں‘ راشد محمود

پشاور۔(ملت آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سنٹرل کمیٹی کے رکن اور صوبائی سینئر نائب صدر راشد محمود خان بابوزئی نے پشاور میں چار فروری کو سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں بابوزئی ہاؤس پشاور میں ہونے والے اجتماع میں پی کے8پشاور اور پی کے9پشاور کے ہزاروں لوگوں کی شرکت کو مسلم لیگ (ن)کی بہت بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے جمہوریت کو بچانے اور ملک کی ترقی و خوشحالی ،گندی و پھٹیچر سیاست سے نجات حاصل کرنے اور خدمت و شرافت کی سیاست کا بول بالا کرنے کے لئے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے جمہوریت کے خلاف سازشوں کی وجہ سے مسلم لیگ کے لئے عوام کی ہمدردیاں بڑھتی جا رہی ہیں جبکہ لاہور و چکوال کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی عبرتناک شکست مسلم لیگ کی شاندار کامیابی اور ہری پور میں مسلم لیگ کے تاریخی جلسہ سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ سازشوں سے مسلم لیگ کا راستہ نہیں روکا جا سکتا انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ کلین سویپ کرے گی۔