خبرنامہ خیبر پختونخوا

مشال خان کے فیس بک اکاؤنٹ کا فرانزک معائنہ شروع

اسلام آباد/ مردان: (مانیٹرنگ ڈیسک) مردان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کی ہلاکت کی تحقیقات کے سلسلے میں خیبر پختونخوا پولیس نے ایف آئی اے کو مقتول طالب علم کے فیس بک اکاؤنٹ کے فرانزک معائنے کی درخواست دی ہے جس پر ایف آئی اے نے ڈیٹا حاصل کر کے فیس بک انتظامیہ کو خط ارسال کر دیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی پولیس کی درخواست پر مشال خان کے فیس بک اکاؤنٹ کا فرانزک معائنہ کیا جا رہا ہے۔ فیس بک انتظامیہ کو ارسال خط کا ایک ہفتے میں جواب موصول ہونے کا امکان ہے۔