خبرنامہ خیبر پختونخوا

مشال قتل کیس میں سزا یافتہ 25 ملزمان کی ضمانتیں منظور

مشال قتل کیس

مشال قتل کیس میں سزا یافتہ 25 ملزمان کی ضمانتیں منظور

ایبٹ آباد:(ملت آن لائن) ہائی کورٹ نے مشال قتل کیس میں سزا یافتہ 25 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔ مشال قتل کیس میں سزا یافتہ 25 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ میں ہوئی جس میں 25 ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی۔
مشال قتل کیس میں گرفتار 57 ملزمان پر فرد جرم عائد
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس میں سزا یافتہ 25 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ گزشتہ سال مشال قتل کیس میں 57 گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
مشال قتل کیس میں گرفتار ایک اور ملزم نے اعتراف جرم کرلیا
واضح رہے کہ 14 اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل طلبا کے ہجوم نے طالب علم مشال خان پر توہین مذہب کا الزام لگا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔