خبرنامہ خیبر پختونخوا

معصوم شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،عمران خان

اسلام آباد (آئی این پی )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پشاور میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال اور علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کا جرات اور جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے۔