خبرنامہ خیبر پختونخوا

ملاکنڈڈویژن کے سوئی گیس اوربجلی کے مسائل ترجیحات میں سرفہرست ہیں

ملاکنڈ (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ملاکنڈڈویڑن کے سوئی گیس اوربجلی کے مسائل ترجیحات میں سرفہرست ہیں،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کادوبارہ سروے کیاجائیگااور اس میں ملاکنڈڈویڑن کے مستحق افرادکوشامل کیاجائیگا۔،ملاکنڈلیویزکیلئے دیگرسیکورٹی اداروں کی طرح مراعات دینے کیلئے اقدامات زیرغورہیں جسکی سمری وزارت سیفران سے وزارت خزانہ بھیج دی گئی ہے اورجلدلیویزکونویدسنادیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے درگئی ،ملاکنڈمیں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسابق ممبرقومی اسمبلی حاجی محمدخان،صوبائی جائنٹ سیکرٹریمسلم لیگ ( ن )گل زمان،پاکستان مسلم لیگ (ن) ملاکنڈکے صدرایصال خان ،فریداللہ چیئرمین بھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ بنااقتداراورممبرقومی اسمبلی وصوبائی اسمبلی اورناظم کے نہ ہوتے ہوئے بھی ملاکنڈمیں پارٹی کی ساکھ کوکامیابی سے بحال اورفعال رکھنے پرکارکنوں کی خدمات قابل ستائش ہیں اور آئندہ انتخابات کے بعدبشمول خیبر پختونخواپورے ملک میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکوت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش نہ کریں،ڈائریکٹرجنرل احتساب کمیشن کوجلدازجلدمیرٹ پرتعینات کیاجائے تاکہ دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائی۔انہوں نے کہاکہ ڈائریکٹرجنرل احتساب کمیشن کی تعیناتی کانام لیتے ہیں عمران خان کے چہیتے رعشہ براندام ہوجاتے ہیں،صوبائی حکومت خوداپنے دعوں کی نفی کررہی ہے،ہیلی کاپٹرکو یلوکیپ ٹیکسی بنانے والے پائی پائی کاحساب دیں گے،دوسروں سے تلاشی کامطالبہ کرنے والے خودتلاشی دینے سے کتراتے ہیں۔