خبرنامہ خیبر پختونخوا

ملکوٹ: کار گہری کھائی میں جا گری، باپ بیٹا سمیت 5 افراد جاں بحق

ملکوٹ: کار گہری کھائی میں جا گری، باپ بیٹا سمیت 5 افراد جاں بحق
ملکوٹ:(ملت آن لائن) جاں بحق افراد میں باپ، بیٹا اور تین پوتیاں شامل ہیں جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا ہے۔ کار راولپنڈی سے ملکوٹ جا رہی تھی اور اس میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد سوار تھے۔ متاثرین کا تعلق گاؤں ملکوٹ سے تھا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق افراد میں آصف، اس کا بیٹا فیصل، پوتی فاطمہ، نمرہ اور عائشہ شامل ہیں جبکہ عاشر شدید زخمی ہوا جس کو پمز اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ بچوں کی عمر پانچ سے دس سال کے درمیان تھی۔