خبرنامہ خیبر پختونخوا

مولانا ذرا اپوزیشن کو روکنا

اسلام آباد:(آئی این پی ) ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے رابطوں کا ٹاسک ملنے کے بعد جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی سے ملاقات کی اور انھیں مشورہ دیا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم کیخلاف سخت مؤقف اپنانے سے گریز کریں۔ مولانا فضل الرحمان دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے اور انہیں بھی حکومت بالخصوص وزیر اعظم کے خلاف کسی بڑے فیصلے تک نہ جانے پر قائل کریں گے۔