خبرنامہ خیبر پختونخوا

مٹی کے تود ے تلے دبنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی

مٹی کے تود ے تلے دبنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی

باجوڑ ایجنسی: (ملت آن لائن) مٹی کا تودہ گرنے سے 8افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق افراد میں خاتون،6 بچیاں اور بچہ شامل ہیں، تمام افراد پہاڑ سے مٹی نکال رہے تھے کہ اچانک تودہ گر گیا۔جمعہ کو تحصیل خار میں مٹی کا تودہ گرنے سے 8افراد جاں بحق ہو گئے، ملبے سے مزید 2بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک خاتون،6بچیاں اور ایک بچہ شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق تمام افراد پہاڑ سے مٹی نکال رہے تھے کہ اچانک تودہ گر گیا جس کے نیچے دب کر یہ افراد جاں بحق ہوئے۔
۔
جمعہ کو تحصیل خار میں مٹی کا تودہ گرنے سے 8افراد جاں بحق ہو گئے، ملبے سے مزید 2بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک خاتون،6بچیاں اور ایک بچہ شامل ہیں۔

چین کے سرکاری اخبار ’گلوبل ٹائمز‘ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا ہے کہ چین ڈوکلام کے متنازع علاقے سے انڈین فوجیوں کو باہر نکالنے کے لیے آئندہ دو ہفتے کے اندر انڈیا کے خلاف ’محدود نوعیت کی جنگ‘ کی تیاری کر رہا ہے۔

چین اور انڈیا کے درمیان گذشتہ جون سے اس وقت سے کشید گی پیدا ہوئی جب انڈیا کی فوج بھوٹان اور چین کے درمیان واقع متنازع علاقے ڈوکلام میں داخل ہوگئی اور اسں نے چینی فوجیوں کو وہاں ایک سڑک تعمیر کرنے سے روک دیا۔

بھوٹان کا دعویٰ ہے کہ یہ زمین اس کی ملیکت ہے جب کہ چین کا کہنا ہے کہ یہ زمین اس کی ہے ۔ انڈین فوجی بھوٹان کی درخواست پر ڈوکلام میں داخل ہوئے۔ اس وقت سے دونو ں ملکوں کی افواج کے درمیان تعطل برقرار ہے۔