خبرنامہ خیبر پختونخوا

مہمند ایجنسی؛ 3 دہشتگرد ہلاک

مہمند ایجنسی: (ملت+آئی این پی)سیکورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں کارروائی کی ہے۔ اس دوران تین دہشت گرد مارے گئے، سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ وگولہ بارود قبضے میں لے لیا۔حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے قندھارو میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے، مارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسزکا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔