خبرنامہ خیبر پختونخوا

مہمند ایجنسی: دہشتگردی کی کوشش ناکام،دونوں حملہ آور مارے گئے

مہمند ایجنسی/راولپنڈی (ملت + آئی این پی) مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی،دونوں حملہ آور مارے گئے ،سیکورٹی فورسز کو افغانستان سے مہمندایجنسی میں خودکش حملہ آوروں کے داخلے کی اطلاعات تھیں،صدرمملکت ممنون حسین نے مہمندایجنسی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ کرکے عوام کے جان ومال کا تحفظ کیا جائے گا ۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی ۔ایک حملہ آور نے پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے گیٹ پر خود کو اڑا لیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے دوسرے حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ،سیکورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری رہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کو افغانستان سے مہمندایجنسی میں خودکش حملہ آوروں کے داخلے کی اطلاعات تھیں ۔صدرمملکت ممنون حسین نے مہمندایجنسی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ کرکے عوام کے جان ومال کا تحفظ کیا جائے گا ۔دہشتگردوں کا راستہ روکنے والے قوم کے محسن ہیں ۔