خبرنامہ خیبر پختونخوا

مہمند ایجنسی :سیشن کورٹ کے قریب دھماکا،3 افراد جاں بحق

شبقدر(آئی این پی )مہمند ایجنسی کی تحصیل شبقدر میں سیشن کورٹ کے قریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
شبقدر کے علاقے میں بازار کے قریب واقع سیشن کورٹ کے احاطے میں دھماکا ہوا ہے،جس کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام شروع کیا۔تحصیل شبقدر میں واقع سیشن کورٹ کا احاطہ بہت زیادہ نہیں ہے جبکہ یہاں اکثر و بیشتر لوگوں کا ہجوم رہتا ہے۔دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 10 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔