خبرنامہ خیبر پختونخوا

مہمند ایجنسی: مسجد پر خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا

مہمند ایجنسی: (اے پی پی) مہمند ایجنسی کے علاقے بٹہ مینا میں گذشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا، مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ خود کش دھماکے میں جاں بحق 29 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ تحصیل انبار کے علاقے بٹہ مینا کی مسجد میں گذشتہ روز ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ دھماکے کے بعد مسجد کی چھت سیکڑوں نمازیوں پر آگری جس کے نتیجے میں 29 نماز ی شہید اور 32 زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد ہر طر ف آہوبکا تھی ، ہر کوئی اپنے پیاروں کو تلاش کرتا رہا، زخمیوں کو ایمبولینسوں میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔