خبرنامہ خیبر پختونخوا

مہمند ایجنسی: مسلح افراد کا حملہ 2 لیویز اہلکار جاں بحق

مہمند ایجنسی (ملت + آئی این پی) مسح افرادکے حملے میں زخمی ہونے والے2لیویز اہلکار دم توڑ گئے ، مسلح افراد نے مقامی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی تھی ۔پولیٹکل انتظامیہ کے گزشتہ روز مہمند ایجنسی کے علاقے تحصیل صافی میں زیارت ماربل کے مقام پر شدت پسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے دو لیویز اہلکار دم توڑ گئے ہیں۔ واضع رہے دو لیویز اہلکار مسعود شاہ اور ذاکر مقامی چیک پوسٹ پر فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ان پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس سے دونوں اہلکار شدید زخمی ہو گئے تاہم بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کر دم توڑ گے ۔