خبرنامہ خیبر پختونخوا

مہمند ایجنسی میں دھماکا، پولیٹیکل انتظامیہ کے 2 اہلکار شہید

پشاور:(آئی این پی)مہمندایجنسی میں پولیٹیکل انتظامیہ کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، دھماکے سے 2اہلکار شہید اور 2زخمی ہوگئے۔واقعہ مہمندایجنسی کی تحصیل امبار میں پیش آیا جہاں پولیٹیکل انتظامیہ کے پولیٹیکل انتظامیہ کی گاڑی سنگر کے علاقے میں بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس سے زوردار دھماکا ہوا۔دھماکے سے گاڑی میں سوار پولیٹیکل انتظامیہ کے دو اہلکار موقع پر شہید اور دو زخمی ہوگئے ۔ سیکیورٹی فورسزنے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔