خبرنامہ خیبر پختونخوا

مہمند ایجنسی میں کارروائی، گھر سےاسلحہ وکارتوس برآمد

مہمند ا یجنسی:( اے پی پی )مہمند ایجنسی تحصیل یکہ غنڈ کے علاقہ چپری میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر سے اسلحہ و کارتوس برآمد کر لیے، گھر میں کسی کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ،مذکورہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ۔ گھر سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں ایم ایم12.7 راکٹ ، تیس باکس کارتوس ، ایم ایم14.5کارتوس کے چالیس باکس اور 150 عدد دستی بم شامل ہیں ۔واضح رہے کہ مذکورہ علاقہ میں شرپسند عناصر رات کی تاریکی میں نقل و حمل کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں ۔ علاقہ میں سوات سکاوٹس کے دستے تعینات ہیں اور شدت پسندی کے خلاف بھر پور کارروائیاں کر رہے ہیں۔