خبرنامہ خیبر پختونخوا

مہمند ایجنسی : نادرا آفس سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والا افغانی پکڑاگیا

مہمند ایجنسی( آن لائن )مہمند ایجنسی میں افغان شہری پاکستان شناختی کارڈ حاصل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہمند ایجنسی نادرا آفس میں پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرتے ہوئے افغان شہری کو گرفتار کر لیا۔ شہری نادرا دفتر سے اپنے اسر و رسوخ کی بنیاد پر پاکستانی شہریت حاصل کرنے کیلئے شناختی کارڈ بنوا رہا تھا کہ موقع پر موجود افراد نے حکام کو آگاہ کر دیا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شخص سے افغان شہری ہونے کی دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں تاہم اس کی شناخت کے حوالے سے معلومات نہیں دی گئیں۔ ۔#/s#