خبرنامہ خیبر پختونخوا

مہمند ایجنسی: 4دہشت گرد ہلاک

مہمند ایجنسی: (ملت+اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چار مسلح دہشتگردوں نے غلنئی کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے دہشتگردوں کو روکا۔ حملہ آوروں نے خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں جو کیمپ کے اندر رہائشی علاقے کی مسجد کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جہاں پر ریکروٹس کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا محاصرہ کیا جس کے بعد دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار شہید جبکہ چودہ زخمی ہوگئے ہیں۔