خبرنامہ خیبر پختونخوا

میرا اور نیازی صاحب کا ٹریک الگ ہے‘میں اپنا ٹریک بدلنے سے قاصر تھی: ریحام خان

پشاور (ملت + آئی این پی) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میرا اور نیازی صاحب کا ٹریک الگ ہے،میں اپنا ٹریک بدلنے سے قاصر تھی،کیسے کہہ سکتی ہوں کہ عمران خان کی تیسری شادی کامیاب ہوگی۔وہ ہفتہ کو اے این پی کے مرحوم رہنما حاجی عدیل کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سڑکوں پر اداروں کے خلاف گندی زبان استعمال کرتے ہیں،اداروں کے احکامات نہ مان کر نوجوانوں کو کیا سکھارہے ہیں،میرا اور نیازی صاحب کا ٹریک الگ تھا،میں اپنا ٹریک بدلنے اور قربانی دینے سے قاصر تھی،میں یہ کیسے کہہ سکتی ہوں کہ عمران خان کی تیسری شادی کامیاب ہوگی۔