خبرنامہ خیبر پختونخوا

مینگورہ:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، مبینہ دہشت گرد گرفتار

مینگورہ(آئی این پی )محکمہ انسداد دہشتگردی ملاکنڈ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے سیکیوررٹی فورسز پر حملہ کرنے والے مبینہ دہشتگرد خورشید کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی مینگورہ سوات میں کی گئی، جس میں مبینہ دہشتگرد خورشید احمد کو گرفتار کیا گیا ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق خورشید نے سوات میں کشیدگی کے دوران سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے تھے۔ سر بانڈہ سوات میں سیکیورٹی فورسز پر ریمورٹ کنٹرول کا دھماکہ کیا تھا، جس میں 2 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے ۔گرفتارملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔