خبرنامہ خیبر پختونخوا

نئے تعلیمی سال سے کالجز میں داخلے آن لائن کرنے کا فیصلہ

پشاور(اے پی پی)محکمہ ہائرایجوکیشن خیبرپختونخوا نے نئے تعلیمی سال سے تمام سرکاری کالجز میں داخلے آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہائیرایجوکیشن مینجمنٹ انفارمیشن سیل(ایچ ای ایم آئی ایس)کے اعلان کے مطابق خیبرپختونخوا کے تمام فرسٹ ایئر میں داخلہ لینے والے طلبہ وطالبات کو مطلع کیاگیا ہے کہ اس سال تمام سرکاری کالجز میں داخلے آن لائن ہوں گے اور کسی بھی کالج میں بھی مینول فارم وصول نہیں کیا جائے گا، ، اس سلسلے میں داخلہ admission.hed.gkp.pkپر کیا جاسکتا ہے، آن لائن ایپلائی کرنے کا طریقہ کار اور گائیڈلائن کالجز کی ویب سائٹس پر دی گئی ہے ۔