خبرنامہ خیبر پختونخوا

نئے خیبر پختونخوا میں وزیر سرکاری ہسپتال میں رُل گئے

ڈیرہ اسماعیل خان: (نیٹ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں صوبائی وزیر زراعت اکرام اللہ گنڈا پور والدہ کو لائے۔ ای سی جی کے بعد ایکو ٹیسٹ کے دوران بجلی چلی گئی۔ کوئی متبادل نظام نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر نجی ہسپتال لے گئے۔ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ایسی صورتحال اکثر پیش آتی ہے۔ پہلے بھی موبائل فون کی لائٹ میں 15 آپریشن کئے جا چکے ہیں۔ –