خبرنامہ خیبر پختونخوا

ناران کاغان میں موسم کی پہلی برف باری

مانسہرہ۔ (ملت آن لائن) ناران کاغان میں شدید برف باری کے باعث ناران جل کھڈ سڑک بابو سر ٹاپ سے لینڈ سلائیڈنگ اور برف باری کے باعث بند ہو گئی ہے، کوہستان اور شمالی علاقہ جات جانے والے مسافروں اور سیاحوں کو شاہراہ ریشم کے ذریعہ سفر کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، سیاح ناران تک اس سڑک پر سفر کر سکتے ہیں۔ پولیس کے ذمہ دار افسر نے بتایا کہ دو روز قبل شدید بارش برف باری کے باعث ناران جل کھڈ روڈ بابو سر ٹاپ سمیت دیگر مقامات سے بند ہو چکی ہے جس کے باعث شمالی علاقہ جات کوہستان سمیت دیگر علاقوں کو سفر کرنے والے شاہراہ ریشم سڑک کا استعمال کریں، سیاح ناران تک اس سڑک پر سفر کر سکتے ہیں تاہم آگے سڑک مکمل بند ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال بھی موسم سرما کی شدید برف باری کے باعث تین پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جاں بحق ہو گئے تھے۔ اس ضمن میں تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کا داخلہ ناران سے آگے بند کر دیا گیا ہے۔