خبرنامہ خیبر پختونخوا

نوازشریف کی مقبولیت کو ختم نہیں کیا جا سکتا؛ سرداراورنگزیب

نوازشریف کی مقبولیت کو ختم نہیں کیا جا سکتا؛ سرداراورنگزیب
ایبٹ آباد:(ملت آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا ہے کہ19 نومبرکے جلسہ نے نوازشریف کو عوامی وزیراعظم ثابت کر دیا ہے، مسلم لیگ (ن) اور نوازشریف کی ہزارہ میں مقبولیت کو ختم نہیں کیا جا سکتا، 2018ء میں ایک بار پھر شیر کامیاب ہو گا۔ بدھ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی مداخلت کے باوجود 19 نومبر کو قائد عوام محمد نوازشریف نے تاریخ ساز جلسہ کر کے ان تمام قوتوں کو پیغام دیا ہے کہ ہزارہ کے عوام سے نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کی محبت کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا کہ2018ء کے عام انتخابات میں ایک بار پھر ہزارہ سمیت ملک بھر میں شیر بھرپور کامیابی حاصل کرے گا۔