خبرنامہ خیبر پختونخوا

نواز شریف19نومبر کو ایبٹ آباد میں عوامی جلسہ کریں گے؛ سردار مہتاب

نواز شریف19نومبر کو ایبٹ آباد میں عوامی جلسہ کریں گے؛ سردار مہتاب
ایبٹ آباد: (ملت آن لائن) وزیر اعظم کے مشیربرائے ہوا بازی سردار مہتاب احمدخان نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف ہزارہ کے عوام پر مکمل بھروسہ کرتے ہیں اور وہ انتخابی مہم کا آغاز 19 نومبرکو ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کے ذریعے کریں گے۔وہ گزشتہ روزاپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنان کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نائب صدر پیر صابر شاہ ، خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی ، سینٹر بیرسٹر جاوید عباسی ، ایم پی اے سردار فرید خان ، سابق صوبائی وزیر قانون علی افضل خان جدون ، سابق رکن صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان ، مسلم لیگ(ن)ضلع ایبٹ آباد کے صدر اور پارلیمانی لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ ، ایوب آفریدی ، ممبر ضلع کونسل ندیم احمد مغل ، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ( ن) ضلع ایبٹ آباد ملک محمد شفیق اعوان ، ممبران ضلع و تحصیل کونسلرز سمیت ضلع بھر کے کارکنان و عہدیداران کثیرتعداد میں شریک ہوئے۔سردار مہتاب احمد خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے چار سال کے دوران ملکی معیشت کو بحال کیا ،ہزارہ موٹر وے منصوبہ مسلم لیگ ن کا کارنامہ جبکہ بحران تاحویلیاں موٹروے کا افتتاح دسمبر میں کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں میاں نواز شریف کا 19 نومبر کا جلسہ تاریخی ہو گا ۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی ،سینٹیربیرسٹر جاوید عباسی سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیاسی مخالفین نہیں چاہتے کہ ملک میں مثبت تبدیلی آئے ۔مسلم لیگ ن کی حکومت ملک و قوم کی ترقی و فلاح کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔