خبرنامہ خیبر پختونخوا

نوجوان ہمار ا سرمایہ ہیں ان کو آگے لائیں گے، صابر اعوان

نوجوان ہمار ا سرمایہ ہیں ان کو آگے لائیں گے، صابر اعوان

پشاور(ملت آن لائن)جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امیر صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ22,23 مارچ کو پشاور میں ہونیوالے یوتھ فیسٹیول میں ہزاروں نوجوان شریک ہو نگے۔ جس سے مرکزی امیر سراج الحق خطاب کرینگے، نوجوان پاکستان کا سرمایہ ہیں، ان کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نوجوانوں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہماری اصل قوت ہیں اور انکو آگے لاکر ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے استعمال کر ینگے،عام انتخابات میں نوجوان فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔