خبرنامہ خیبر پختونخوا

نوشہرو فیروز:مسلح افراد کی فائرنگ سے نوبیاہتا جوڑا ہلاک

نوشہرو فیروز(اے پی پی)نوشہروفیروز میں مسلح افراد نے مبینہ فائرنگ کرکے نوبیاہتاجوڑ ے کو قتل کردیا ۔ ملزمان لڑکے کی بہن کوبھی اغواکرکےلےگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ نوشہرو فیروز کے علاقے نیو جتوئی میں پیش آیا۔ جہاں ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ شروع کردی اور نوبیاہتا جوڑے کو قتل کردیا ۔ ملزمان جاتے ہوئے لڑکے کی 8 سالہ بہن کو بھی اغوا کرکے لے گئے۔ جوڑے نے3ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ قتل ہونے والے لڑکے کا تعلق نواحی علاقہ پرانا جتوئی سے تھا جبکہ لڑکی کا تعلق نواب شاہ سے تھا ۔ لڑکی نے گھر والوں کی مخالفت کے باوجودشادی کی تھی ۔ لاشوں کاڈی ایچ کیو اسپتال نیو جتوئی میں پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا ہے ۔ واقعہ کا مقدمہ اب تک درج نہ ہوسکا ۔