خبرنامہ خیبر پختونخوا

نوشہرہ:جرگے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

نوشہرہ:(آئی این پی)نوشہرہ کلاں کے علاقے میں جرگے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر دوملزما ن کوگرفتارکرلیا،پولیس نے پشاورمیں سرچ آپریشن کے دوران آٹھ افغانیوں سمیت اکہتر مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق نوشہرہ کلاں میں خواتین کے تنازعے پر دو فریقین کے درمیان جرگہ جاری تھا کہ ایک فریق نے کسی بات پر طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے دوملزمان کو گرفتارکرلیا۔پشاور کے علاقے فقیر آباد میں بھی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم آٹھ افغان باشندوں سمیت اکہتر مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا،زیرحراست ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفشیش شروع کردی گئی ہے۔