خبرنامہ خیبر پختونخوا

نوشہرہ سے 3افراد کی لاشیں برآمد

نوشہرہ : (اے پی پی) نوشہرہ سے پولیس نے 3افراد کی لاشیں برآمد کر لیں ہیں ۔ نجی ٹیلی ویژن کے مطابق نوشہرہ کے نواحی علاقے جبی سے پولیس اہلکاروں کو 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنھیں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔ پولیس نے تینوں لاشیں قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کردی ہیں ۔ تاحال مذکورہ افرادکی شناخت نہیں ہوسکی۔ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔