خبرنامہ خیبر پختونخوا

نوشہرہ میں ایلیٹ فورس کی 12 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ

نوشہرہ(آئی این پی)نوشہرہ میں ایلیٹ فورس کی 12ویں پاسنگ آئوٹ پریڈ ہوئی، جس میں 627 جوانوں اور 33 لیڈی پولیس کمانڈوز نےعملی تربیت کا مظاہرہ کیا،پاسنگ آئوٹ پریڈ میں آئی جی کےہمراہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نےبھی شرکت کی۔ دہشتگردی کےخلاف خیبرپختون خوا پولیس نے کرلیے ہیں مزید 660 کمانڈوز تیار،تربیت پانےوالےان کمانڈوزنےآج نوشہرہ کے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آئوٹ پریڈ میں حصہ لیا، 12ویں بیسک ایلیٹ کورس کےاختتام پر تربیت پانے والی 33 لیڈی کمانڈوز نے بھاری ہتھیاروں کو مہارت سے چلا کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا، تربیت میں شامل 627 مرد کمانڈوز نے بھی اپنا ہُنر خوب دکھایا۔ اس موقع پر خیبرپختون خوا کے وزیراعلیٰ نےمیڈیا سےبات کرتےہوئےکہا کہ ایلیٹ فورس پولیس فورس ملکی دفاع کا ہرا ول دستہ ہے۔ پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی کے پی کےناصرخان درّانی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پائیدارامن کےبغیرپاکستان مستحکم نہیں ہوسکتا، وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بہترین کارکردگی دکھانے والے مرد و خواتین کمانڈوز میں انعامات بھی تقسیم کیے۔