نوشہرہ (آن لائن) نوشہرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 43 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز پولیس اہلکاروں نے نوشہرہ کے علاقے شمع ٹاؤن کی خٹ گلی میں سرچ آپریشن کیا ۔ سر چ آپریشن کے دوران متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی تلاشی کے دوران 43 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے 7 رائفلز ، 32 پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لیا ۔ پولیس نے گرفتار مشتبہ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا۔
خبرنامہ خیبر پختونخوا
نوشہرہ: پولیس کی کارروائی؛43 مشتبہ افراد گرفتار
![](http://www.millat.com/wp-content/uploads/2016/05/Police-arrest-67-suspects-in-Peshawar-raid.jpg)