خبرنامہ خیبر پختونخوا

نونہالان قوم کومعماران وطن بنانے کی ذمہ داری والدین اور اساتذہ پر ہے، بیگم اقبال ظفر جھگڑا

نونہالان قوم کومعمار

نونہالان قوم کومعماران وطن بنانے کی ذمہ داری والدین اور اساتذہ پر ہے، بیگم اقبال ظفر جھگڑا

پشاور(ملت آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا کی اہلیہ بیگم خالدہ اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ نونہالان قوم کو معماران وطن بنانے کی ذمہ داری والدین خصوصاََ ماؤں اور اساتذہ پر مشترکہ طور پے عائد ہوتی ہے ۔ وہ بدھ کے روز فارورڈ پبلک سکول حیات آباد کی سلور جوبلی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ گورنر کی اہلیہ نے کہا کہ بچوں کی اولین درسگاہ ماں کی گود ہوتی ہے جہاں سے وہ اچھے برے کی تمیز ، بڑوں کے احترام ، چھوٹوں پر شفقت او دیگر بنیادی انسانی خواص کا ابتدائی درس حاصل کرتے ہیں اسی طرح تعلیمی ادارے اور اساتذہ وہ وسیلے ہیں جو نو نہالان قوم کی نصابی وو ہم نصابی تربیت کے زریعے ان کی صلاحیتوں میں نکھار لانے اور انھیں معاشرے کا کارآمد فرد بنانے کے ذمہ دار ہیں، یوں اگر والدین اور اساتذہ مشترکہ طور پر بچوں کی درست سمت میں تربیت و راہنمائی کریں تو ان کا مستقبل ہر حوالے سے روشن و تابناک ہو سکتا ہے ۔ بیگم خالدہ اقبال ظفر نے کہاکہ پاکستانی بچوں کے ذہن زرخیز ہیں اور ان میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ، ضرورت ہے تو انھیں تعلیمی میدان میں انکی صلاحیتوں کے مطابق پیش قدمی کے موقعے فراہم کرنے کی اگر انھیں معیاری درسگاہوں کی وساطت سے یہ موقعے فراہم کر نے کا سلسلہ وسیع ہوتا رہے تو پاکستان دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا سکتا ہے ۔ بیگم خالدہ نے معیاری تعلیم کے فروغ اور طلبہ وطالبات کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے حوالے سے فارورڈ سسٹم آف ایجوکیشن کے کردار کو سراہا، انھوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے فارورڈ سسٹم کے بانی پروفیسر شفیع صابر ( مرحوم)، موجودہ ڈائریکٹر محمدسرفراز اور سلمہ فراز کی کاوشیں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ افراد کیلئے مشعل راہ ہیں۔