خبرنامہ خیبر پختونخوا

نیب کی سابق وفاقی وزیر جاوید اشرف قاضی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

نیب کی سابق وفاقی وزیر جاوید اشرف قاضی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

پشاور:(ملت آن لائن) قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے سابق وفاقی وزیر جاوید اشرف قاضی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا۔ نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جاوید اشرف قاضی نے ریلوے گالف کلب لاہور کی قیمتی اراضی میں خرد برد کی اور اس کی لیز اونے پونے داموں جاری کی۔ مراسلے کے مطابق اس خردبرد میں ریلوے کے سابق ڈائریکٹر مارکیٹنگ خالد نقی اور کنٹریکٹر محمد رمضان شیخ بھی ملوث تھے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے میں ملوث ان افراد کو بیرون ملک فرار سے روکنے کے لیے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔