خبرنامہ خیبر پختونخوا

وانا کالج میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

جنوبی وزیرستان:(ملت+اے پی پی) کے گورنمنٹ ڈگری کالج وانا کالج میں لگنے والی آگ پر 7 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس پر اب قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے سے کالج کے30 کے قریب کمرے جل کر تباہ ہوگئے آگ لگنے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ آگ لگنے کے بعد پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکار بھی جائے وقوع پر پہنچے وانا کالج میں 1600 سے زیادہ طلبہ پڑھتےہیں تاہم آگ کے وقت کالج اور اس کے ہاسٹل میں طلبہ موجود نہیں تھے۔