خبرنامہ خیبر پختونخوا

وزیراعظم کی ایف سی کی گاڑی پرحملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے پشاور میں ایف سی کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی کے نوجوانوں اور افسروں نے ملکی حفاظت کے لئے جانیں قربان کیں‘ ایف سی اہلکاروں پر حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔ بدھ کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پشاور میں ایف سی کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے تینوں ایف سی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف سی کے نوجوانوں اور افسروں نے ملکی حفاظت کے لئے جانیں قربان کیں‘ ایف سی اہلکاروں پر حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔ (ن غ)