خبرنامہ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ نے نومولود بچوں کےاغواء کا نوٹس لےلیا

پشاور:(اے پی پی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نےپشاورمیں نومولود بچوں کے اغواء کا نوٹس لے لیا،ان کا کہنا ہے کہ بچوں کے اغواءمیں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزادی جائے گی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے پشاورمیں نومولود بچوں کےاغواءکا نوٹس لے لیا،وزیر اعلیٰ نے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی سے رابطہ کیا اور بچوں کے اغواءمیں ملوث گرفتارملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دینے کی ہدایات دیں۔ آئی جی پشاورناصر خان درانی نے وزیر اعلیٰ کو بچوں کے اغواء کے معاملے میں تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کیا ،آئی جی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی ،پولیس نے نومولود بچوں کے اغواءمیں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار بھی کیا تھا جن سے تحقیقات جاری ہیں۔