خبرنامہ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ پرویز خٹک (آج) لورہ چوک میں جلسہ سے خطاب کریں گے

ہری پور۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک (آج) ہفتہ کو تحصیل نائب ناظم ہری پور سید احسن علی شاہ کی دعوت پر دن 12 بجے لورہ چوک میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے لورہ چوک جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ جلسہ گاہ کو رنگ برنگے جھنڈوں اور خیرمقدمی نعروں سے مزین پینا فلیکس سے سجا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔