خبرنامہ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ پرویز خٹک کےآبائی علاقے میں بجلی چوری

پشاور: (آئی این پی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے آبائی علاقے مانکی شریف میں بجلی چوری کی صورتحال حد سے گزر گئی ہے۔ بجلی چوروں نے ات مچائی تو پیسکو حکام کو بھی ہوش آ گیا۔ پھر آپریشن بھی کیا اور مقدمات بھی درج ہو گئے۔ وزیراعلیٰ کے قریبی عزیزوں سمیت بائیس افراد کو نامزد کر دیا گیا۔ ضلعی ناظم کا سیکریٹری بھی بجلی چور نکلا۔ پیسکو حکام کے مطابق مقدمہ درج ہونے پر ملزموں نے گرڈ سٹیشنز پر حملے کرائے جبکہ پرویز خٹک بھی ان کی مدد کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں لوڈ شیڈنگ اور اووبلنگ کی بڑی وجہ عدم ادائیگیاں بھی ہیں۔ صوبائی حکومت بجلی کی چوری روکنے میں کوئی مدد نہیں کر رہی۔